31 انڈوں کا آملیٹ کھانے کا بڑا چیلنج جیتنے والے کیلئے 1 لاکھ روپے کا انعام، یہ مقابلہ کہاں ہو رہا ہے؟

کھانوں کے مقابلے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ کوئی کم وقت میں دس برگر کھانے کا چیلنج دیتا ہے تو کوئی 5 منٹ میں 10 گلاس شربت پینے کا چیلنج متعارف کراتا ہے۔

مگر بھارت سے ایک منفرد انڈے کھانے کا چیلنج لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے کیونکہ اس پر ایک لاکھ کا انعام بھی مختص کیا گیا ہے۔

بھارت میں ایک اسٹریٹ فوڈ کا اسٹال لگانے والے دکاندار نے انڈوں کا چیلنج متعارف کرایا ہے جس میں 31 انڈوں کا آملیٹ کھانے والے کو 1 لاکھ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو بھائی نامی دکاندار نے یہ منفرد آملیٹ چیلنج متعارف کرایا ہے جس میں 31 انڈوں سمیت مختلف سبزیاں، کباب، پنیر اور مکھن شامل کیا جائے گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 31 انڈوں کے آملیٹ میں 4 بڑی مکھن کی ٹکیوں سمیت پنیر، کباب، پیاز، ٹماٹر، مرچوں سمیت سلاد کے پتے اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کیے گئے ہیں۔

اس آملیٹ کی قیمت 1320 بھارتی روپے ہے جو چیلنج قبول کرنے والے شخص کو 30 منٹ میں کھانا ہو گا، اگر ایسا کردکھایا تو اسے 1 لاکھ بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

Delhi Street Shopkeeper Rs 1 Lakh Challenge Consume A 31 Egg Omelette In 30 Minutes

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Delhi Street Shopkeeper Rs 1 Lakh Challenge Consume A 31 Egg Omelette In 30 Minutes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Delhi Street Shopkeeper Rs 1 Lakh Challenge Consume A 31 Egg Omelette In 30 Minutes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   798 Views   |   13 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

31 انڈوں کا آملیٹ کھانے کا بڑا چیلنج جیتنے والے کیلئے 1 لاکھ روپے کا انعام، یہ مقابلہ کہاں ہو رہا ہے؟

31 انڈوں کا آملیٹ کھانے کا بڑا چیلنج جیتنے والے کیلئے 1 لاکھ روپے کا انعام، یہ مقابلہ کہاں ہو رہا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 31 انڈوں کا آملیٹ کھانے کا بڑا چیلنج جیتنے والے کیلئے 1 لاکھ روپے کا انعام، یہ مقابلہ کہاں ہو رہا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔